Al-Fâtihah
شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
[1:1]
شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

[1:2]
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

[1:3]
بڑا مہربان نہایت رحم والا

[1:4]
انصاف کے دن کا حاکم

[1:5]
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

[1:6]
ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا

[1:7]
نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے